Jinn Aur Larki Ka Nikkah | Darawni Kahani
یہ کہانی صرف انٹرٹینمنٹ کے لیےہے آج کی کہانی ایک سنسان رات سے شروع ہوتی ہے… لاہور کے مضافات میں ایک پرانا، ویران سا گھر تھا۔ اس گھر کی در و دیوار میں ایسا راز چھپا تھا جس نے ایک لڑکی کیی پوری زندگی بدل دی۔ اس لڑکی کا نام ہینا تھا ہینا کہا کرتی تھی: “اگر کبھی میری آواز تم تک پہنچے تو سمجھ لینا… میں شاید اس دنیا میں نہ رہوں۔ سب کچھ اُس وقت شروع ہوا جب ہینا اپنے خاندان کے ساتھ آبادی سے دور اس پرانے گھر میں منتقل ہوئی اس کے والد کا ماننا تھا کہ انسان کو صرف اللہ سے ڈرنا چاہیے، کسی اور چیز سے نہیں۔ مگر کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے نہیں ہوتیں۔ پہلی ہی رات، جب ہینا نے اس گھر میں قدم رکھا، اسے ایک عجیب سا احساس ہوا… جیسے کوئی اس کے بہت قریب کھڑا اس کی سانسوں کی گنتی کر رہا ہو۔ رات کے آخری پہر، وہ پہلی بار اس سے ملا۔ ہینا سو رہی تھی کہ اس کے کندھے پر کسی...